دو خام مال مینوفیکچرنگ یونٹس کا سنگ بنیاد رکھ کر قوم سے اپنا وعدہ پورا کر دیا ، ڈاکٹر ندیم جان

image

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے 2 خام مال مینوفیکچرنگ یونٹس کا سنگ بنیاد رکھ کر قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا ۔ یہ یونٹس 6 ماہ کے اندر ایکٹیو فارما سوٹیکل اجزاء  کی پیداوار شروع کریں گے جس سے پاکستان میں فارما پارک کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارتِ قومی صحت کا چارج سنبھالا تو خود سے عہد کیا تھا کہ ادویات کی فراہمی کیلئے فارما پارک کا قیام ہر صورت یقینی بناؤں گا اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن کوشش کی، آج الحمداللہ اپنے ہاتھوں سے یہ کام سرانجام دیا جس کی مجھے بے حد خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام سے دوائیں بنانے کیلئے ضروری اجزاء کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہو گا جس سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا، منصوبہ شعبہ صحت کو خود انحصاری کی طرف گامزن کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US