راولپنڈی ۔22جنوری (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سےچین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی، دفاعی تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی ماحول سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔