اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے اوصاف گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر راجہ مہتاب خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ راجہ مہتاب خان کے بڑے بھائی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے