فیصل آباد میں بارہواں سالانہ قومی کچن گارڈن فیسٹیول4 فروری کو منعقد ہوگا

image

فیصل آباد۔ 23 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد میں بارہواں سالانہ قومی کچن گارڈن فیسٹیول4 فروری کومین گراؤنڈ لاثانی گارڈن ڈائیوو روڈ فیصل آبادمیں صبح 10 بجے سے سہ پہر3 بجے تک منعقد ہوگا۔

ایونٹ کے آرگنائزر حنان شناخت چوہدری نے بتایا کہ نیشنل کچن گارڈن فیسٹیول ایک فیملی فیسٹیول ہے جس میں ہر سال کی طرح کچن گارڈننگ سیکھنے کے ساتھ ساتھ فیملی انٹرٹینمنٹ کے لیے بھی بہت کچھ موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فیسٹیول میں ڈاکٹر شہزاد بسرا، جاوید اقبال گرین گارڈنز اور ساجد اقبال سندھو ایگریکلچرسٹ جیسے مایہ ناز کچن گارڈنرز مینٹورز سے ملنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر گڑ سے بنی ہوئی مختلف پروڈکٹس کچن گارڈننگ بیج اور پودے لگانے کی عملی تربیت اور بچوں کے لیے پلانٹس کی فراہمی کے علاوہ دیسی کھانے، ساگ مکئی روٹی،تازہ اور خالص مصالحہ جات،قدرتی اور خالص اشیا، ہربل پراڈکٹس، ملٹی گرین آٹا کے سٹال اوربچوں کے لیے جھولے بھی لگائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بھی شہریوں اور فیملیز کیلئے کئی دیگر پروگرامز کا اہتمام کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزیدمعلومات اور سٹالزکی بکنگ کیلئے فوری طور رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US