اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقےشدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، محکمہ موسمیات

image

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقےشدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ،دھند سے متاثرہ علاقوں میں دن کے درجہ حرارت لگا تار کم رہنے کے باعث شدید سردی پڑے گی ، شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/سموگ چھائی رہے گی۔ جس کے باعث ان علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شما لی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے اور بالا ئی سندھ میں شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12 اسکردومنفی10، کالام منفی 07،گلگت،استور، قلات منفی 06 ،گوپس، سری نگرمنفی 05،چترال منفی 04،بونجی، دیر، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ اورمیرکھانی میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US