اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی خطرناک نشہ آور گولیوں کی بھاری کھیپ پکڑ لی

image

راولپنڈی۔24جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی خطرناک نشہ آور گولیوں کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران پشاور کے چرگانوں چوک سے چارسدہ منشیات لے جانے والا منشیات فروش گرفتارکیا گیا ۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایک خفیہ گروہ کے خلاف اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔ملزمان میتھ ایمفیٹامائن سے تیار کرد منشیات کی پروسیسنگ اور برانڈنگ میں ملوث ہیں۔اسٹنگ آپریشن کے نتیجے میں منشیات کا ایک اور سپلائر بھی گرفتار ہوا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 7500 عدد نفسیاتی محرک گولیاں (پی ایس پی) قبضے میں لی گئیں۔کارروائی کے دوران 300 گرام میتھ ایمفیٹامائن اور 1 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع اور پاؤڈر کیمیکل بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ملک بھر کے اہم شہروں میں ان نئی قسم کی گولیوں کی مارکیٹنگ میں مصروف تھے۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ترجمان نے کہا کہ اس میں شامل میتھ ایمفیٹامائن صحت پر سنگین نتائج نتائج مرتب کرتی ہے۔ اے این ایف نے کامیاب آپریشن سے پی ایس پی نامی اس نئی منشیات کی سپلائی چین کو ناکارہ بنا دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US