نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے عہدے کا چارج سنبھا ل لیا

image
اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وزیر داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھا ل کر کام شروع کر دیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےنگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

بدھ کو نگران وزیر داخلہ وزارت داخلہ پہنچے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔وزارت داخلہ آمد پر سینئر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا ۔نگران وزیر داخلہ نے وزارت کے سینئر افسران سے تعارفی ملاقات کی ۔ وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کے 48 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US