اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینئر صحافی ایم بی سومرو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم بی سومرو کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات ان کے اہل خانہ کے لئے ایک بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین