کسٹمز کا عالمی دن ،ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن برسلز میں پاکستان کے مستقبل مندوب سید اسد رضوی کی نمائندگی

image

ز ۔27جنوری (اے پی پی):کسٹمز کا عالمی دن 2024 جمعہ کو برسلز میں ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن( ڈبلیو سی او )میں منایا گیا۔

پاکستان کسٹمز کی نمائندگی ڈبلیو سی او میں اس کے مستقل مندوب سید اسد رضوی نے کی۔اس موقع پر تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل ایان ساندرز نے 2024 کے لیے ڈبلیو سی او کے موضوع ’’ مقصد کے ساتھ کسٹمز کے نئے اور روایتی شراکت داروں سے روابط‘‘ پر گفتگو کی۔تقریب میں بیلجیئم میں مقیم کسٹمز کے تمام نمائندگان نے شرکت کی ۔

ڈبلیو سی او میں پاکستان کسٹمز کے ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس موقع پر ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US