پاکستان کے مستقل مندوب کی ڈبلیو سی او ،بین الاقوامی تقریب میں شرکت

image

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان کے مستقل مندوب سید اسد رضوی نے بیلجیئم کے شہر برسلز میں ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن (ڈبیلو سی او)کے زیر اہتمام بین الاقوامی کسٹمز ڈے 2024 کے موقع پر تقریب میں شرکت کی ہے۔

ڈبلیو سی او کے نئے سیکرٹری جنرل ایان سانڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ بیلجیئم میں ڈبلیو سی او میں پاکستان کے مستقل مندوب نے Customs Engaging Traditional and New Partners with Purposeکے موضوع پر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں بیلجیئم میں مقیم تمام کسٹمز کے نمائندے شریک تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US