اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ گھنائونا حملہ ہمارےمشترکہ دشمنوں کی طرف سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے جاں بحق پاکستانیوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایران کی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس پر کارروائی کرے ۔