نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا سینئر اینکر پرسن ارم چوہدری کے انتقال پر اظہار افسوس

image

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینئر اینکر پرسن ارم چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ارم چوہدری کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ارم چوہدری ایک باصلاحیت اور محنتی صحافی تھیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال شعبہ صحافت کے لئے بڑا نقصان ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ارم چوہدری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US