سکیورٹی فورسز کے مردان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

image

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے مردان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مردان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ۔

مارے گئے دہشت گرد وں کے قبضے سے اسلحہ اور باردو برآمد ہوا ۔ یہ دہشت گرد اس علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اعادہ کیا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US