پاکستان اور ایران کی حکومتیں اور عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اہمیت اور افادیت سے بخوبی واقف ہیں، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی ایران انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو

image

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی سالگرہ پر ایران کی حکومت اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی حکومتیں اور عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اہمیت اور افادیت سے بخوبی واقف ہیں۔

پیر کو ایرانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام ایران انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی حکومتیں اور عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اہمیت اور افادیت سے بخوبی واقف ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنی جدوجہد میں بے شمار مقاصد حاصل کئے، ایران ترقی اور خوشحالی کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US