وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ایرانی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت

image
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پیر کو اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے اس پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دوستی، تعاون اور یکجہتی کے اصولوں پر زور دیا جو پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US