سا بق پا کستا نی سفا رتکار مسعود خالد کی جا نب سے چینی قوم کو چین کے نئے سال کی مبا رکباد

image

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے چینی قوم کو چین کے نئے سال کی مبا رکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سال قمری کیلنڈر میں ڈریگن کا سال ہے ۔

منگل کو چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے چینی دوستوں کو دلی مبارکباد پیش  کرتے ہوئے   خوشیوں اور کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کیا۔ پچھلے چند دنوں میں کئی ممالک کے رہنمائوں اور معزز شخصیات نے  چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ چینی نئے سال کو عام طور پر سپرنگ فیسٹیول کہا جاتا ہے نئے سال کے آغاز کو منانے کے لیے سالانہ 15 روزہ تہوار ہے۔ اس سال چینی نئے سال کا جشن 12 فروری کو شروع ہوا ہے جو 26 فروری تک جاری رہے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US