پاکستان کا فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی پر گہرےافسوس کا اظہار

image

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):پاکستان نے جنوبی فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں فلپائن کی حکومت، عوام اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق یہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور اس پر قابو پانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت کے لئے ایک اور سنجیدہ یاد دہانی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US