سابق وزیراعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کا مسلم لیگ (ن) کی حمایت پر شکریہ

image
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کا مسلم لیگ (ن) کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، مسلم لیگ (ن )کی حمایت کے اعلان پر انہوں نے قائد محمد نواز شریف کی طرف سے اور اپنی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US