الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 43 ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

image

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقہ این اے 43 ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر امن وامان کی خراب صورتحال اور پولنگ نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب ان پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ 17 فروری 2024 کو ہو گی۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختو نخوا، آئی جی خیبر پختو نخوا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US