پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج میں یتیم طلباء کا 8 ویں کلاس میں داخلے کا شیڈول جاری

image

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج میں یتیم طلباء کا 8 ویں کلاس میں داخلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ،نئے تعلیمی سال میں داخلے کے لئے طلباء کی عمر کی بالائی حد 12 تا 14سال ہونی چاہیے ۔ ترجمان پاکستان سویٹ ہوم کے مطابق نئے تعلیمی سال میں داخلے کی آخری تاریخ 15 اپریل 2024 ہے۔ پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سویٹ ہوم اور صدیق پبلک سکول کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔ کالج میں مفت رہائش ، خوراک اور تعلیم کی سہولت موجود ہے ۔ خواہشمند افراد پاکستان سویٹ ہوم کی ویب سائیٹ کے ذریعے اپلائی کرسکتے ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US