پاکستان اور روس نے بین الاقوامی سلامتی، علاقائی استحکام اور تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلائو کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا ہے، دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی پریس بریفنگ

image

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):پاکستان اور روس نے بین الاقوامی سلامتی، علاقائی استحکام اور ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلائو کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ تزویراتی استحکام پر پاکستان اور روس کے مشاورتی گروپ کا 14واں دور 7 فروری کو ہوا جس کی مشترکہ صدارت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ) محمد کامران اختر اور روسی نائب وزیر خارجہ ایس اے ریابکوف نے کی۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین نے بین الاقوامی سلامتی، علاقائی استحکام اور ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلائو کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی، خلائی اور معلوماتی تحفظ کے ساتھ ساتھ نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت کے فوجی استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US