ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 291افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

image

ملتان۔ 15 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 308 ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 291 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 302، شجاع آباد میں دو اور جلال پور پیر والا میں چار ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد68ہے،ملتان شہر میں 68 حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 189میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 185 ،شجاع آباد میں ایک اور جلال پور پیر والا میں تین میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔نو کرائم اور26متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 291افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 286،شجاع آباد میں دو اور جلال پور پیر والا میں تین افراد کو ریسکیو کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US