پاک بحریہ دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ایڈمرل نوید اشرف

image

راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وہ بحری مشق سی سپارک 2024 کے دوران بحری جہازوں، کوسٹل اور کریک ایریاز ارماڑہ، کیٹی بندر اور شاہ بندر میں نیول تنصیبات کےدورہ کے دوران خطاب کررہے تھے۔

نیول چیف نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہازوں پر مشق کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، دفاعی حکمت عملی اور جنگی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ نیول چیف نے دوروں کے دوران افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور عزم کو سراہا۔مشق میں پاک بحریہ کے تمام جنگی اثاثوں کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، اسپیشل فورسز اور پاک میرینز بھی شامل ہیں۔

مشق سی سپارک 2024 میں پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ پاک آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے اہلکار اور اثاثے جوائنٹ آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔25 جنوری سے جاری مشق سی سپارک کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لینا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US