بیرسٹر گوہر علی پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

image

بیرسٹر گوہر علی پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ چیئرمین جب کہ عمر ایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈا پور کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے جب کہ سندھ میں حلیم عدیل شیخ اور پنجاب میں یاسمین راشد کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا۔

اعلامیے کے مطابق باقاعدہ اعلان 3 مارچ کو کوئٹہ میں صدر کے عہدے پر انتخابات کے بعد جائےگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US