مولانا فضل الرحمان کی کچھ باتیں جائز ہیں، رانا ثنا اللہ

image

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی نشاندہی کردہ کچھ باتوں کو ہم جائز سمجھتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے اور ہم مولانا فضل الرحمان سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کچھ باتوں کی نشاندہی کی ہے جو ہم سمجھتے ہیں کہ وہ جائز باتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کردئیے

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بعض اوقات چیزیں وقت پر نہ کرنے سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اور ایسی چیزوں پر پارٹی قیادت سے بات کر کے ازالہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US