اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب آج ہو گا

image

قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا،قومی اسمبلی کا اجلاس دس بجے شروع ہو گا۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی شاہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

گزشتہ روز سیکرٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے،دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے لئے ملک عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے جنید اکبر خان کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

واضح رہے کہ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناؤ آج ہوگا، اس کے بعد پھر وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔وزیراعظم کا انتخاب تین مارچ کو کیا جائے گا۔گزشتہ روز336 میں سے 302 ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US