وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے ووٹنگ کا عمل آج ہوگا، تحریک انصاف کے علی امین گنڈاپور اور مسلم لیگ ن کے عباد اللہ مدِ مقابل ہیں۔
نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرِ صرارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی ایوان میں موجود ہیں۔
کے پی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل انتظامیہ کی طرف سے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اسمبلی ہال میں اراکین اسمبلی کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔
حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں گھڑی اتار کر گھڑی چور کے نعرے لگوا دیے
انتظامیہ کے مطابق میڈیا نمائندگان کو بھی ہال کے اوپر گیلری میں بھیج دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔