مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفیٰ

image

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفیٰ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے قومی اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشست سے استعفیٰ کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما منیبہ اقبال رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں۔

منیہ اقبال کے قومی اسمبلی کی مخصوص نشت سے رکن منتخب ہونے کے بعد ان کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سب کو بلا تفریق رمضان پیکج دیا جائے گا ، مریم نواز

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھایا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US