نہ کرپشن کریں گے، نہ کرنے دیں گے، علی امین گنڈاپور

image

پشاور: نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نہ کرپشن کریں گے اور نہ کرنے دیں گے۔

خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں اور چیف جسٹس نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کرائیں۔ مجھ پر جھوٹی ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ہفتے کا وقت دیتا ہوں مجھ پر جھوٹی ایف آرز کو ثابت کیا جائے ورنہ کارروائی کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نہ کرپشن کریں گے اور نہ ہونے دیں گے۔ میں دیکھتا ہوں کہ کوئی کیسے عوام کا پیسہ لوٹتا ہے ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان ہمارے لیے ترجیح ہے اور دہشتگردی کے خلاف جہاد کریں گے جبکہ صوبے کے معاشی حالات کو بھی سدھارا جائے گا اور بےروزگاری پر قابو پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یکم رمضان المبارک سے صوبے میں صحت کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریب کی آواز بن کر صوبے کی خدمت کریں گے جبکہ لنگر خانے اور یتیم خانے بھی فعال کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US