خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں آج بارش کاامکان

image

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں آج بھی بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوگی، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

دیر بالا کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالا ئی علاقوں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں، دیر بالا،لواری ٹنل،کمراٹ،بن شاہی اور دیگر علاقوں 3 فٹ تک برف باری ہو چکی ہے۔

دیر بالا میں بھاری مشینری کی ذریعے برف ہٹانے کے بعد سڑک کھول دی گئی، ڈپٹی کمشنر دیر بالا کا کہنا تھا کہ اسنو چین کے بغیرکسی گاڑی کو لواری ٹنل سڑک پر سفر کی اجازت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالو ں میں طغیانی کے خطرے کی وجہ سے آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے،شانگلہ میں دو روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبر پختون خوا میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا دوسرا اسپیل شروع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ آج رات تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہی سے گہرے بادل اور بوندا باندی جاری ہے۔بارش، ہواؤں اور برف باری سے پشاور سمیت صوبے کے دیگر میدانی علاقوں میں سردی لوٹ آئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور برف باری کی صورت حال پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو رپورٹ جاری کر رکھی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US