لوئر دیر اور لکی مروت میں مٹی کے تودے گرنے سے 4 افراد جاں بحق

image

لوئر دیر اور لکی مروت میں مٹی کے تودوں تلے دب کر  4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لوئر دیر میں مٹی کا تودہ گھر پر گِر گیا، جس میں 4 افراد دب گئے، ریسکیو 1122 نے چاروں افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

دوسری جانب لکی مروت میں میں مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ بچے دب گئے واقعے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان: مٹی کا تودہ گرنے سے 4افراد جاں بحق ،100بھیڑیں ہلاک

ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت کے نواحی گاؤں اچوخیل میں گھر کے قریب برساتی نالے پر سے گزرتے بچوں پر مٹی کا تودہ گر پڑا ، جاں بحق اور زخمی بچے آپس میں رشتہ دار ہیں جن کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں، زخمی ہونے والوں میں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US