وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات

image

راولپنڈی ۔29اپریل (اے پی پی):وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر دفاع نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے متعدد فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیہ کی بھرپور حمایت کو سراہا۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے جس کی خصوصیات مشترکہ پروجیکٹس، مشترکہ مشقیں اور فوجی تربیت ہیں۔دونوں اطراف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US