پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی

image

کراچی۔ 23 مئی (اے پی پی):پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی۔ترجمان پی ائی اے کے مطابق قومی ایر لائن پی آئی اے کا کرغزستان سے پاکستانی طالب علموں کو بحفاظت اپنے وطن لانے کا سلسلہ جاری ہے،

جمعرات کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 6260 سے 171 مسافر صبح آٹھ بج کر 5 منٹ پر کراچی پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کی جمعرات کے دن مزید دو پروازیں بشکیک کے لیے روانہ ہوگی،پہلی پرواز دوپہر 2 بجے لاہور سے روانہ ہوگی،جبکہ دوسری پرواز کوئٹہ سے رات 11 بجے اڑان بھرے گی۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق پروازیں آپریٹ کر رہی ہیں اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے دستہ اول کے طور پر ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US