جنوبی ترکی میں بس حادثہ: 10 افراد ہلاک، 39 زخمی

image

جنوبی ترکی کے علاقے میں ہائی وے پر ایک مسافر بس گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ المناک حادثہ اتوار کی رات دیر گئے مرسین صوبے میں اس وقت پیش آیا جب تیز بارش کے باعث ایک بس مخالف سمت کی سڑک کی جانب پھسل گئی اور سامنے سے آنے والی دو کاریں بس سے ٹکرا گئیں۔

زخمیوں میں آٹھ  افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ فوٹو اے پیمرسین صوبے کے گورنر علی حمزہ پہلوان نے بتایا ہے کہ اس حادثے کے فوری بعد ایک ٹرک ان تینوں گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔

سرکاری نیوز ایجنسی اناضولو نے رپورٹ کیا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ، زخمیوں میں سے کم از کم آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اناضولو کی خبر کے مطابق انٹرسٹی بس میں 28  افراد سوار تھے اور یہ بس ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار باقر سے عدانا جا رہی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow