انڈیا: ’موبائل لینے‘ پر خاتون کے شوہر کو بجلی کے جھٹکے

image

انڈین پولیس نے کہا ہے کہ ریاست اترپردیش کے علاقے مین پوری میں موبائل فون لینے پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کو بجلی کے جھٹکے دیے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ خاتون کے شوہر نے دعویٰ کیا کہ وہ موبائل فون پر زیادہ وقت گزار رہی تھیں۔

33 سالہ خاتون نے بجلی کے جھٹکے دینے سے قبل اپنے شوہر کو بے ہوش کیا اور ان کو بستر سے باندھا۔

پولیس کے مطابق جب ان کے 14 سالہ بیٹے نے اپنے والد کو بچانے کی کوشش کی تو خاتون نے اس کو بھی مارا پیٹا۔

حکام کے مطابق خاتون کے شوہر پردیپ سنگھ سیفائی میڈیکل کالج میں زیرعلاج ہیں۔

پردیپ سنگھ کی بے بی یادیو سے 2007 میں شادی ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد خاتون فرار ہیں۔

پولیس کو شکایت میں پردیپ سنگھ نے الزام لگایا کہ ان کی اہلیہ روزانہ کسی سے ٹیلی فون پر باتیں کرتی تھیں۔

’میں نے اس کے خاندان کو شکایت کی اور ان کی درخواست پر فون لیا جس پر اس کو غصہ تھا اور اس نے مجھے اور بیٹے کو مارنے کی کوشش کی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ ہفتے کے آخر میں اس نے مجھے بے ہوش کیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس نے بار بار مجھے بیٹ سے مارا جس سے میرے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔ اس نے مجھے بجلی کے جھٹکے بھی دیے۔‘

کشنی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او انیل کمار نے کہا کہ خاتون کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 307 کے تحت اقدام قتل، زہر کے ذریعے نقصان پہنچانے اور 506 کے تحت نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow