کشمیر میں فوجیوں کا تھانے پر حملہ، تین افسران سمیت 16 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

image

انڈیا کے زیر انتظام جموں کشمیر کی پولیس نے وہاں تعینات انڈین فوج کے تین آفیسرز سمیت 16 فوجی اہلکاروں کے خلاف اقدامِ قتل، اغوا اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے کشمیر پولیس کے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب فوج کے اہلکاروں نے کپواڑہ پولیس سٹیشن پر دھاوا بول دیا تھا۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر منشیات سے متعلق ایک کیس میں ایک فوجی اہلکار سے پولیس کی پوچھ گچھ کے بعد پیش آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق فوجی افسروں لیفٹینٹ کرنلز انکِت سُود، راجیو چوہان اور نیکِھل سمیت 16 اہلکاروں نے تھانے میں داخل ہو کر پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں، مکوں، لاتوں اور بندوقوں کے بٹ سے تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق فوجی اہلکار زخمی پولیس اہلکاروں کے موبائل فونز بھی اپنے ساتھ لے گئے اور انہوں نے ایک کانسٹیبل کو اغوا بھی کیا۔

جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے میں ملوث ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

دوسری جانب وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوجیوں کی جانب سے پولیس پر تشدد کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پولیس اور ٹیریٹوریل آرمی کے اہلکاروں کے درمیان ایک آپریشنل معاملے پر ہونے والے معمولی اختلاف کو خوشگوار طریقے سے سلجھا دیا گیا ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow