26 خواتین کو اپنے فارم پر قتل کرنے والا کینیڈا کا سیریل کلر کیسے اپنے انجام کو پہنچا؟

image

کینیڈا کا انتہائی بدنام سیریل کلر رابرٹ پکٹن جو خواتین کو جانوروں کے فارم پر لے جا کر قتل کرنے کے جرم میں سزا کاٹ کر رہا تھا، وینکور کی جیل میں ایک حملے میں مارا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 74 سالہ رابرٹ پکٹن پر اس کے ساتھی قیدیوں نے 19 مئی کو حملہ کیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

رابرٹ پکٹن کینیڈا کا ایک بدنام سیریل کلر تھا اور 26 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔

رابرٹ پکٹن کا کیس کینیڈا کے مقامی میڈیا میں خبروں کی زینت بنا رہا تھا۔

رابرٹ پکٹن کو 2007 میں 26 خواتین کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

22 سال قبل وینکوور کی خستہ حال گلیوں سے خواتین غائب ہونا شروع ہو گئی تھیں جن میں زیادہ تعداد جسم فروشی اور منشیات کا استعال کرنے والوں کی تھی۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور وینکوئیر کے مضافاتی علاقے میں واقع رابرٹ پکٹن کے فارم پہنچ گئی۔

فارم کی تلاشی لینا شروع کی تو 33 خواتین کے ڈی این اے وہاں سے ملے۔

اس سے قبل ایک مرتبہ رابرٹ پکٹن نے ایک شخص کے سامنے 49 خواتین کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ رابرٹ پکٹن کو معلوم نہیں تھا کہ وہ شخص ایک پولیس افسر ہے جو اپنی شناخت پوشیدہ رکھے ہوئے اس سے ملاقات کر رہا تھا۔

مقدمے کے دوران استغاثہ کے گواہ نے عدالت کے سامنے بیان میں کہا کہ انہیں رابرٹ پکٹن نے بتایا تھا کہ وہ کس طرح سے متاثرین کا گلا گھونٹ کر انہیں مارتا تھا اور ان کی باقیات اپنے پالتو سووروں کو کھلا دیتا تھا۔

سیریل کلر رابرٹ پکٹن اپنے فارم پر خواتین کو قتل کرتا تھا۔ فوٹو: روئٹرزایک مرتبہ صحت کے حکام نے قریبی علاقوں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی تھی جو ممکنہ طور پر پکٹن کے فارم سے سوور کا گوشت خریدتے تھے۔

ایڈوائزری میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گوشت میں انسانوں کی باقیات ملنے کا شعبہ ہے۔

سنتھیا کارڈینل جن کی بہن جورجیا پاپن بھی پکٹن کے ہاتھوں قتل ہوئی تھیں، کا کہنا ہے کہ پکٹن کی موت کا مطلب ہے کہ وہ اپنی بہن کے قتل کو ماضی میں چھوڑتے ہوئے زندگی میں اب آگے بڑھ سکتی ہیں۔

’اس سے یقیناً زخم بھرنا شروع ہوں گے، میں یہ سب خاندانوں کے لیے تو نہیں کہہ سکتی۔۔۔ لیکن میں اب یہ سب پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے بڑھ سکتی ہوں۔‘

کینیڈا کی پولیس کو کئی سال تنقید کا بھی سامنا رہا کہ وہ اس کیس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی کیونکہ اس میں جسم فروش اور منشیات استعمال کرنے والی خواتین شامل ہیں۔

تحقیقات کے دوران رابرٹ پکٹن نے چھ خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow