جنوبی کوریا کا سخت جوابی ردعمل کا عزم، شمالی کوریا کا غبارے نہ بھیجنے کا اعلان

image

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا میں کوڑے کرکٹ والے غبارے بھیجنا بند کر دے گا۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اتوار کو شمالی کوریا نے دعویٰ کیا کہ اس کی مہم نے جنوبی کوریا کے شہریوں کو اس چیز کا کافی تجربہ دیا کہ وہ کتنا ناخوشگوار محسوس کر رہے ہیں۔

شمالی کوریا کا یہ اعلان جنوبی کوریا کے اس بیان کے بعد سامنے آیا کہ وہ شمالی کوریا کو جلد اس کی سرگرمیوں کا سخت جوابی ردعمل دے گا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا ممکنہ طور پر شمالی کوریا میں فرنٹ لائن لاؤڈ سپیکر کی نشریات دوبارہ شروع کر دے گا جس میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال، عالمی خبریں اور کے پاپ کے گانے شامل ہوں گے۔ شمالی کوریا کے 26 ملین میں سے زیادہ شہریوں کو بین الاقوامی ٹی وی اور ریڈیو نشریات تک رسائی حاصل نہیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا شمالی کوریا کی جانب سے کوڑے کرکٹ والے غبارے بھیجنے کا سلسلہ معطل کرنے کے بعد جنوبی کوریا سزا دینے والے اقدامات پر عملدرآمد کرے گا یا نہیں۔

اتوار کی رات شمالی کوریا کے نائب وزیر دفاع کم کانگ اِل نے کہا ہے کہ غبارے بھیجنے کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنوبی کوریا کی جانب سے پمفلٹس بھیجنے کی مہم کا جوابی ردعمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی کوریا کے سماجی کارکن غباروں کے ذریعے پیانگ یانگ مخالف پروپیگنڈہ دوبارہ بھیجیں گے تو شمالی کوریا ایک مرتبہ پھر کوڑے کرکٹ والے غبارے بھیجنا شروع کر دے گا۔

اس سے قبل اتوار کو جنوبی کوریا کی فوج نے کہا تھا کہ شمالی کوریا سے اڑائے گئے 700 سے زائد غبارے ملک کے مختلف حصوں سے ملے ہیں۔ اس سے چند روز قبل 260 غبارے بھی ملے تھے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے مطابق ان غباروں میں کوئی خطرناک مواد نہیں تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow