برازیل کی ’Viatina-19‘ جو دنیا کی مہنگی ترین گائے ہے

image

برازیل جہاں کروڑوں گائے پالی جاتی ہیں وہاں ایک خاص نسل Viatina-19  ’ نیلور‘ ہے جو غیر معمولی خصوصیات، دودھیا جلد اور بھاری بھرکم جسامت کی وجہ سے بہت زیادہ مقبول ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 40 لاکھ ڈالر کی مالیت کی ’Viatina-19 FIV‘ گائے اب تک کی نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی ہے۔

برازیل کی ایک معروف شاہراہ کے ساتھ اس نسل کے فارم ہاؤس کے مالکان نے دو بل بورڈز نصب کر رکھے ہیں جن پر نیلور گائے کی شان و شوکت اور تعریف بیان کی گئی ہے۔

مقامی لوگ جو اس نسل کو پسند کرتے ہیں ان کے علاوہ کھیتی باڑی سے جڑے افراد اور  طلباء اکثر اس سپر کاؤ کو دیکھنے اور اس کے بارے میں جاننے کے لیے فارم ہاؤس کا رخ کرتے ہیں۔

برازیل کی اقتصادی ترقی کا ایک بڑا ذریعہ مویشیوں خاص طور پر گائے کی افزائش کی صنعت ہے اور حکومت نئی برآمدی منڈیوں تک پہنچنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔

یہ گائے اوسط نسل کے مویشیوں سے دوگنا وزنی رکھتی ہے۔ فوٹو اے پیبرازیل گائے کا گوشت دنیا میں سب سے زیادہ برآمد کرتا ہے۔

مویشیوں خاص طور پر زیادہ گوشت والی بھاری بھرکم گائے پالنے کی برازیل میں برسوں کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

برازیل کی انعام یافتہ چیمپئن گائے کی افزائش نسل کے لیے مزید کام کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ اس کے شاندار نتائج سامنے آئیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow