امریکہ: شدید گرمی کے باوجود سیاحوں کا ’ڈیتھ ویلی‘ کا رخ

image

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ’ڈیتھ ویلی‘ میں درجہ حرارت تقریباً 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے تاہم اس کے باوجود سینکڑوں یورپی سیاح اس وادی کا رخ کر رہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ڈیتھ ویلی نیشنل پارک کیلیفورنیا اور نیواڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ یہ علاقہ دنیا کے گرم ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ ان تصاویر میں آپ ’ڈیتھ ویلی‘ میں گرمی کی شدت محسوس کر سکتے ہیں۔

فرانسیسی، ہسپانوی اور سوئس سیاح اپنی ایئرکنڈیشن گاڑیوں سے نکلے اور شدید گرمی تصویریں لیں

بعض سیاح ڈیتھ ویلی کی گرمی میں بغیر آگ استعمال کیے انڈے بھی فرائی کرتے ہیں

ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ڈیتھ ویلی کا رخ کرتی ہے

ڈیتھ ویلی نیشنل پارک کے حکام نے سیاحوں کو وارننگ بھی جاری کر دی ہے

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آنے والے دنوں میں مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے

لاس اولیوز کے جنگل میں آگ پر قابو پایا جا رہا ہے


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts