خان یونس ، اسرائیلی طیاروں کی اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر بمباری ، 29 شہید

image

اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کرکے مزید 29 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے جنوب میں واقع اباسان شہر کے العودہ اسکول پر بمباری کی ، اسکول میں بے گھر افراد مقیم تھے۔

غزہ میں 50 مقامات پر بمباری ، 58 فلسطینی شہید ، جنگجووں کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچوں شامل ہیں ، حملے میں 53 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دی گئی تھی۔

حماس کے جنگجووں نے اسرائیلی فوجی گاڑی راکٹ سے اڑا دی ، 8 ہلاک

دوسری جانب اسرائیلی حملے پر حماس نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US