حج سیزن کے اختتام اور گرمی کی وجہ سے عمرہ پیکج کی قیمت میں نمایاں کمی

image

حج سیزن کے اختتام پر شدید گرمی کے باعث عمرے کے پیکج میں 25فیصد کٹوتی کردی گئی ہے۔

بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کر رہے ہیں جب موسم قدرے معتدل ہوچکا ہوگا۔اس باعث پیکج کی مجموعی مالیت میں 25 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔

ڈالر مہنگا،دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

دبئی کے اخبار خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے عمرہ ایجنٹس نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث لوگ عمرے کے لیے آنے سے گریز کر رہے ہیں۔ حج کے دوران شدید گرمی کے باعث 1500سے زائد اموت کے باعث بھی متعدد ممالک کے لوگ عمرے لیے آنے سے گریز کر رہے ہیں۔

عمرہ ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ہر سال شدید گرمیں میں عمرے کے لیے آنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے۔متحدہ عرب امارات کے مکین اگرچہ گرمی کے عادی ہیں تاہم وہ بھی عمرہ ملتوی کر رہے ہیں۔

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر3فیصدکی کمی ریکارڈ

پاکستان اور دیگر ممالک میں سعودی عرب جیسی شدید گرمی نہیں پڑتی اس لیے وہاں کے لوگ بھی عمرے کا پروگرام ملتوی کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US