ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.11 فیصد،سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد اضافہ

image

ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں  0.11 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 11جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جبکہ23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19.47 فیصد، کیلا 2.30 فیصد، آٹا1.85 فیصد، پیاز 1.55 فیصد، آلو 0.86 فیصد اور انڈے کی قیمت میں 0.61 فیصد کی کمی ہوئی۔

مرغی کی قیمت میں 16.34 فیصد، خشک دودھ 6.07فیصد، دال چنا3.47 فیصد، لان کلاتھز2.43 فیصد، لانگ کلاتھ 1.58 فیصد، تازہ دودھ 1.37 فیصد، دال مسور1.23 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 1.02 فیصد کا اضافہ ہوا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US