برطانیہ کی جیلوں میں گنجائش ختم ، ہزاروں قیدی قبل از وقت رہا کرنیکا فیصلہ

image

برطانیہ کی حکومت نے ہزاروں قیدیوں کو سزا پوری کرنے سے قبل رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے برطانوی حکومت ستمبر سے قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کا عمل شروع کرے گی۔

راولا کوٹ جیل سے فرار ہونیوالے مزید 2 قیدی گرفتار ، تعداد 6 ہو گئی

انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں صرف 700 مرد قیدیوں کی گنجائش باقی ہے ، جیلیں بھر جانے کے بعد پولیس تھانوں میں بنے حوالات کو استعمال کرنا پڑے گا ، اس سے سڑکوں پر پولیس گشت میں کمی ہو گی۔

جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے حکومت نے 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے ، ابتدائی طورپر تقریباً ساڑھے 5 ہزار  قیدیو کو رہا کیا جائے گا، سنگین اور جنسی جرائم میں سزا پانے والے قیدی اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

روس ، جیل میں گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدیوں کو ہلاک کر دیا گیا

برطانیہ کی وزیر انصاف شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ جیلوں میں گنجائش کی کمی کے مسئلے  سے ابھی نہ نمٹا گیا تو کریمنل جسٹس سٹم تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US