آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، سعودی ماہر فلکیات

image

سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

رواں سال پہلی بار سورج آج بروز پیر کو خا نہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا، سعودی عرب کے معیاری وقت 12 بجکر 27 منٹ پر سورج عین خا نہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں ردوبدل ، شیخ حمدان اور شیخ عبداللہ زاید نائب وزیر اعظم مقرر

سعودی عرب کی نگراں فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سورج کے خا نہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکیں گے۔

ایسی صورت حال میں سورج خا نہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔واضح رہے کہ سال میں دو بار سورج بیت اللہ شریف کے اوپر آتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US