حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،پیٹرول کی نئی قیمت275 روپے 60 پیسے ہو گئی۔
وفاقی سرکاری ملازمین کو 181 کروڑ اعزازی تنخواہ ادا
ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت283 روپے 63 پیسے ہو گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات12بجے سے ہو گا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں غیر یقینی صورتحال کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔پیر کو برینٹ کروڈ کی قیمت 15 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 85.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اپنے وطن واپس لوٹ گئے
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 82.41 ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں۔