ٹورنٹو میں بارش ، 1941 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

image

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی بارش نے 1941ء کا ریکارڈ توڑ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، مسلسل ہونے والی بارش نے سیلابی صورت اختیار کرلی۔

بارش کا پانی سیلابی ریلے کی صورت میں رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا، پانی کا ریلا اتنا تیز تھا کہ اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر دیا، ہورڈنگز سڑکوں پر گر گئے جبکہ درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا بنگلا دیش میں طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

ٹورنٹو میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 سیلابی پانی کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

کینیڈا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US