بیجنگ: چین کے شہر زیگونگ کے ایک شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقے میں واقع زیگونگ شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عمارت میں تیزی سے آگ پھیلنے کی وجہ سے متعدد افراد پھنس گئے۔ جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹورنٹو میں بارش ، 1941 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
14 منزلہ عمارت کے نیچے واقع شاپنگ سینٹر میں شام کے وقت آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ جس کے بعد ریسکیو اداروں نے آپریشن کا آغاز کیا۔ آپریشن کے دوران عمارت میں پھنسے 30 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔