پی آئی اے فیصل آباد اور کوئٹہ سے براہ راست عمرہ پروازیں شروع کرے گی

image

پاکستان کی قومی ایئر لائن  پی آئی اے نے کوئٹہ اور فیصل اباد سے عمرے کے خواہشمند افراد کے لیے  براہ راست پروازوں کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو  پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 اگست سے فیصل آباد اور کوئٹہ سے عمرے کے لیے  براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

 فلائٹ آپریشن ہفتہ وار 2،2  پروازوں پر مشتمل ہو گا۔

اس سے پہلے جمعرات کو ہی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے کوئٹہ کے حالیہ دورے کے موقع پر ون ٹو ون ملاقات کے دوران صوبے کے عوام کے اس دیرینہ مطالبہ کو سامنے رکھا جس پر وزیراعظم نے انھیں یقین دلایا کہ بلوچستان کے عوام کو عنقریب کوئٹہ ٹو سعودی عرب عمرہ فلائٹ شروع کرنے کی خوشخبری سنائیں گے۔

کوئٹہ سے عمرے کے لیے براہ راست پروازوں کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا: فوٹو پی آئی اے

گورنر بلوچستان نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے کوئٹہ سے براہ راست فلائٹ کے آغاز سے بلوچستان کے زائرین آئندہ اسلام آباد، کراچی یا لاہور وغیرہ جانے کی تکالیف اٹھانے سے بچ جائیں گے اور اب ان کا قیمتی وقت، توانائی اور پیسہ ضائع نہیں ہو گا۔

یہ پروازیں اب ہر منگل اور جمعے کو کوئٹہ سے سعودی عرب کے شہر جدہ براہ راست آپریٹ کریں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US