لاہور سے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی گرفتار، پنجاب پولیس کا دعویٰ

image

پاکستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جمعے کو سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’لاہور میں ایک بڑی کارروائی میں اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔‘

سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق ’دہشت گرد کو  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔‘

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ’سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔‘

محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام نے کہا کہ دہشت گردی  کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 

اسامہ بن لادن سنہ 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوجی آپریشن میں مارے گئے تھے۔

پاکستان میں ماضی متعدد بین الاقوامی طور پر مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US